Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیکس فراڈ کیس: گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ

شکیرا پر پ 2012 اور 2014 کے درمیان ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام ہے (فوٹو:اے ایف پی)
ایک ہسپانوی پراسیکیوٹر کی جانب سے ایک کروڑ 45 لاکھ یورو ٹیکس فراڈ کیس میں لبنانی کولمبین سپر سٹار شکیرا کے لیے آٹھ سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق گلوکارہ نے رواں ہفتے کے شروع میں پراسیکیوٹر کے دفتر سے کیس کو بند کرنے کے لیے تصفیہ کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔
ان پر 2012 اور 2014 کے درمیان ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا الزام ہے۔ یہ وہ عرصہ ہے جس کے بارے میں شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ سپین میں نہیں رہتی تھیں۔
استغاثہ کی دستاویز میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شکیرا 2012 سے 2014 کے درمیان سپین میں مقیم تھیں اور مئی 2012 میں انہوں نے بارسلونا میں ایک گھر خریدا جو ان کے لیے، ان کے ساتھی اور ان کے بیٹے کے لیے خاندانی گھر بن گیا جو 2013 میں سپین میں پیدا ہوئے۔
اگر وہ قصوروار پائی گئیں تو اس صورت میں آٹھ سال قید کی سزا اور دو کروڑ تیس لاکھ یورو (23.5 ملین ڈالر) سے زیادہ جرمانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ابھی تک مقدمے کی سماعت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
شکیرا کے نمائندوں نے ایک سابق ​​بیان کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی بے گناہی پر مکمل یقین رکھتی ہیں اور وہ اس معاملے کو اپنے حقوق کی مکمل خلاف ورزی سمجھتی ہیں۔
45 سالہ گلوکارہ جنہیں لاطینی پاپ میوزک کی ملکہ کہا جاتا ہے، نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر ایک کروڑ 72 لاکھ ملین یورو ادا کیے جس کے حوالے سے ہسپانوی ٹیکس آفس کا کہنا ہیں کہ وہ واجب الادا ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ان پر واجب الادا قرض نہیں ہے۔
ٹیکس کے معاملے میں تازہ ترین پیشرفت شکیرا اور ان کے شوہر جیرارڈ پیک کے علیحدگی کے اعلان کے ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ 45 سالہ شکیرا اور 35 سالہ پیک 2011 سے ایک ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

شیئر: