Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبر ہرڈ کیا جونی ڈیپ کو ہرجانے کی رقم ادا کر سکیں گی؟

ایمبر ہرڈ کی مجموعی دولت ہرجانہ ادا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام
ہالی وڈ کی اداکارہ ایمبر ہرڈ اپنے سابق شوہر اور معروف اداکار جونی ڈیپ کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے کے عدالتی حکم کے بعد مشکلات کا شکار ہیں۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق ’ایکوامین‘ کی ہیروئن کو اپنے سابق شوہر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کی وجہ سے بہت زیادہ منفی شہرت ملی ہے۔ لیکن کیا وہ خود کو دیوالیہ قرار دینے کی استدعا کر کے اس بڑی رقم کی ادائیگی سے بچ سکتی ہیں؟
ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ کے خلاف 10 کروڑ ہرجانے کا جوابی مقدمہ دائر کیا تھا جو وہ جیتنے میں ناکام ہوئی تھیں، تاہم عدالت نے جونی ڈیپ کو ایک کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہرجانہ دینے کا حکم دیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی اپنی مجموعی دولت کی مالیت 80 لاکھ ڈالر جو ہرجانہ ادا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے چاہے وہ اپنے تمام اثاثے ہی کیوں نہ بیچ دیں۔
اسی وجہ سے ان کے وکلا کی ٹیم عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کر رہی ہے۔ اس سے قبل جج پینی ایزکریٹ نے کیس کی ازسر نو سماعت سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے ایک باضابطہ اپیل دائر کی۔
قانون کے مطابق ایمبر ہرڈ کے لیے حالات آسان نہیں ہیں یہاں تک کہ اگر وہ دیوالیہ قرار دیے جانے کے لیے مقدمہ بھی کرتی ہیں۔
انہیں اب بھی عدالتی حکم کے مطابق رقم ادا کرنا پڑے گی لیکن صرف ایک نقطہ ان کے حق میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر ادائیگی کے لیے حکام سے کچھ مزید وقت مل سکے تو جونی ڈیپ کو کسی بھی طرح رقم ضرور مل سکتی ہے۔
دوسری جانب ایمبر ہرڈ کے وکلا کی جانب سے اپیل دائر کرنے کے بعد جونی ڈیپ کے وکلا بھی پیچھے نہیں رہے۔
بہرحال یہ واضح ہے کہ جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی قانونی جنگ جلد ختم نہیں ہونے والی۔

شیئر: