Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرونی عمرہ زائرین کی آمد شروع ، ویزہ 3 ماہ کا ہوگا

پاکستان ، ازبکستان اورتاجکستان سےعمرہ زائرین کے قافلے کل پہنچیں گے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حج و عمرہ قومی کمیٹی کے نمائندے ھانی علی العمیری نے کہا ہے کہ کل یکم محرم 1444ھ  سنیچر سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہو رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العمیری نے مزید  کہا کہ عمرہ ویزہ کی میعاد پہلی بار 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ اس دوران عمرہ زائر مملکت میں کہیں بھی جاسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ نئے ہجری سال 1444 کے دوران 10 ملین سے زیادہ عمرہ زائرین مملکت آئیں گے۔  
العمیری نے کہا کہ 30 جولائی  2022 کو پاکستان، ترکی، ازبکستان اور تاجکستان سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہوجائے گی اس ضمن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ عمرہ زائرین کے قافلے  پہنچیں گے۔ 
العمیری نے کہا کہ 500 سے زیادہ عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے کافی پہلے سے بیرونی عمرہ زائرین  کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں۔ 
العمیری نے بتایا کہ  500 سے زیادہ سعودی کمپنیاں اور ادارے عمرہ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کریں گے۔ 
العمیری نے بتایا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے دو ہزار سے زیادہ خارجی ایجنسیوں کو زائرین کی خدمت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سب مقررہ قوانین و ضوابط پر پورے اتر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ بی ٹو بی اور بی ٹو سی سسٹم کے ذریعے عمرہ پیکیج پیش کرنے کے لیے 34 ملکی اور بین الاقوامی رجسٹرڈ  ای بکنگ پلیٹ فارم بھی مہیا کیے ہوئے  ہے۔ زائرین الخلیج انٹرنیشنل بینک  کی طرف سے منظور شدہ سسٹم یا ادائیگی کے آن لائن رجسٹرڈ طریقہ کار کے ذریعے عمرہ پیکیج خرید سکتے ہیں۔ 

امسال 10 ملین سے زائد عمرہ زائرین کی آمد متوقع ہے(فوٹو، ایس پی اے)

العمیری نے کہا کہ  جدید ٹیکنالوجی نے کام بہت آسان کردیا ہے جس کے ذریعےعمرہ زائر کسی بھی وقت عمرہ پیکیج خریدکر سعودی عرب کا ویزہ حاصل کرسکتا ہے۔ 
العمیری نے کہاکہ 68 سے زیادہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں عمرہ زائرین کو مملکت میں آمد ورفت کی سہولت فراہم کریں گی۔
 بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ انہیں منظوریاں دیے ہوئے ہے۔ یہ  نئے ماڈل کی بسوں سے زائرین کو سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔
علاوہ ازیں ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے  1900 سے زیادہ ادارےکام کررہے ہیں جووزارت سیاحت وحج وعمرہ کی جانب سے منظورشدہ ہیں۔

شیئر: