Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اردنی مشترکہ نیول مشقیں ’عبداللہ 8‘ ختم 

مشترکہ مشقوں کا آغاز 24 جولائی کو کیا گیا تھا(فوٹو، عاجل نیوز)
سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’عبداللہ 8‘ کے عنوان سے اردنی، سعودی مشترکہ بحری فوجی مشقیں ختم ہوگئیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت اور اردن نے  24 جولائی  اتوار کو سمندری مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ ان میں اردنی بحریہ کا دستہ اور مملکت کے مغربی علاقے کا فوجی دستہ شامل ہوا۔ 
وزارت دفاع نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد دہشت گردانہ  سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کی بھرپور استعداد حاصل کرنا تھی۔ اس کا مقصد دہشت گردی کے انسداد میں تجربات کا تبادلہ اور دھماکہ خیز اشیا سے نمٹنے کے ہنر میں بہتری لانا تھا۔ 
ان مشقوں سے حربی استعداد  بہتر ہوئی جبکہ تیاری، منصوبہ بندی اور عمل درآمد سمیت ہر مرحلے میں فریقین کے یہاں عسکری آپریشن تصورات میں یکسانیت بھی لائی گئی۔  
سعودی مغربی بیڑے کے کمانڈر یحیی العسیری نے بتایا کہ اردن اور سعودی عرب ماضی میں بھی مشترکہ بحری مشقیں کرچکے ہیں۔ نئی مشقیں انہی کا تسلسل تھیں۔ 
العسیری نے توجہ دلائی کہ نئی مشقوں سے دونوں برادر ملکوں نے عسکری ٹریننگ کے شعبے میں اپنے تعلقات مزید مضبوط کیے۔ دونوں کو فائدہ ہوا۔ 

شیئر: