Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کثیر ملکی بحری مشقیں’سرخ لہر 5‘ اختتام پذیر

مشقوں کا مقصد عسکری تعاون بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ  میں’سرخ لہر 5‘ کے عنوان سے ہونے والی کثیر ملکی بحری مشقیں ختم ہوگئیں۔
 بحیرہ احمر کے ساحلی ممالک مصر، اردن، سوڈان، یمن، جیبوتی اور صومالیہ کے بحری دستے سعودی عرب کی بحریہ کے ساتھ مشقوں میں شریک رہے۔ 
مشترکہ مشقوں کے کمانڈرکمانڈر میجر جنرل یحیی عسیری تھے۔ سعودی فضائیہ، بحریہ، بری افواج اور سرحدی محافظوں کے دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا۔

مشترکہ عسکری اہداف حاصل کرنے کی کارروائیوں میں حصہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

مشقوں میں متعدد جنگی معرکوں خاص طور پر محفوظ عسکری ٹھکانوں کو دشمن افواج کے دستوں سے پاک کرنے، حملہ کرنے، گولہ بارود استعمال کرنے اور فوجیں اتارنے کی مشقیں کی گئی ہیں۔
لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مشترکہ عسکری اہداف حاصل کرنے کی کارروائیوں میں بھی حصہ لیا۔
سعودی عرب کے مغربی بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل یحیی عسیری نے بتایا کہ مشقوں کا بڑا مقصد برادر ممالک کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانا، عسکری تصورات میں یکسانیت پیدا کرنا، حربی استعداد بڑھانا اور تجربات کا تبادلہ تھا۔ 

شیئر: