Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں سالانہ کھجور میلہ پیر سے شروع، تیاریاں مکمل

’میلے کو کامیاب بنانے کے لیے متعدد سرکاری وغیر نجی اداروں کا تعاون حاصل ہے‘ ( فوٹو: سبق)
بریدہ میں سالانہ کھجور میلہ پیر سے ہوگا اور یہ 30 دن تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق ملک کے بڑے میلوں میں شمار ہونے والے کھجور میلے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ بریدہ کھجور میلہ نہ صرف قصیم ریجن کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے بلکہ اس کے مثبت اقتصادی اثرات پورے ملک پر پڑتے ہیں۔
میلے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے کو کامیاب بنانے کے لیے متعدد سرکاری وغیر نجی اداروں کا تعاون حاصل ہے‘۔
’بریدہ کے مزارعین کے علاوہ تاجر خاندانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں میلے میں خاندان کے تمام افراد دلچسپی کا سامان ہوگا‘۔

شیئر: