Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی می بنت بندر بن محمد  بن عبدالرحمن آل  سعود کا انتقال

انتقال اتوار کو ہوا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
شہزادی می بنت بندر بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود  کا اتوار 31 جولائی 2022 کو انتقال ہوگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایوان شاہی نے بیان جاری کیا ہے کہ شہزادی می بنت  بندر بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شاہی خاندان کے افراد، علما و مشائخ، زائرین اور مقامی شہریوں کے جم غفیر نے شرکت کی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: