Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک صارفین کو ’ایپلی کیشنز‘ استعمال کرنے کی ہدایت

سائبر سکیورٹی آرگنائزیشن کے مطابق بینکوں کی ایپلی کیشنز محفوظ ہیں (فوٹو: العربیہ)
سائبر سکیورٹی کی سعودی آرگنائزیشن کے ترجمان یاسر العصیمی نے کھاتے داروں سے کہا ہے کہ صارفین بینک سمارٹ فون ایپلی کیشنز استعمال کریں جو ہر طرح سے محفوظ ہیں۔ 
آن لائن خریداری کے لیے غیرمعروف اور انجانی ویب سائٹس کے استعمال سے گریز کریں۔ غیرمعروف ویب سائٹس عام طور پرمحفوظ نہیں ہوتیں۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے العصیمی کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن خریداری کو محفوظ بنانے کے لیے ایسی ویب سائٹس پر جائیں جو معروف ہوں اوران کے بارے میں کسی قسم کا شک و شبہ نہ پایا جاتا ہو۔ 
واضح رہے مملکت میں بینکنگ سیکٹر کو محفوظ بنانے کے لیے سعودی مرکزی بینک کی جانب سے وقتاً فوقتاً لوگوں کی آگاہی کے لیے مہم شروع کی جاتی ہے جس کا مقصد آن لائن خریداری کرتے وقت لوگوں کو فرضی ویب سائٹس سے محفوظ رکھنا ہے۔ 
مملکت میں کام کرنے والے بینکوں کی جانب سے سمارٹ فونز پر ایپس لانچ کی گئی ہیں، جن کی سکیورٹی کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ کھاتے داروں کے بینک اکاونٹس ہیکرز سے محفوظ رہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: