Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک پر گندگی پر 8ہزار پونڈ جرمانہ

گینوا، اٹلی- - - --  -  اٹلی کے اس شمالی شہر میں بلدیاتی حکام اور پولیس اہلکار صفائی ستھرائی کی اتنی سختی سے دیکھ بھال کررہے ہیں کہ انہیں ذرا سی بھی گندگی برداشت نہیں ہوتی اور اگر کوئی باشعور شخص گندگی کا سبب بنتے ہوئے پکڑا جائے تو اس سے بیحد سختی سے نمٹتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں 19سالہ نوجوان کے ساتھ ہوا جو ایک ریستوران سے نکلا تو اسے پیشاب کی شدید حاجت ہوئی مگر آس پاس کوئی ایسی جگہ نہ تھی جہاں وہ جاسکتا۔ آخر جب قوت برداشت جواب دینے لگی تو وہ گلی میں بیٹھ گیا اور فارغ ہوتا رہا۔ اسکی اس حرکت کی وڈیو نہ صرف خفیہ کیمرے میں قید ہوئی بلکہ پولیس اور بلدیاتی اہلکاروں نے بھی دیاکھا اور اسکا چالان ہوا۔ عدالت نے اس پر 8ہزار پونڈ جرمانہ کردیا جب 19سالہ لڑکے کو چالان ملا تو اتنی بڑی رقم دیکھ کر وہ بے ہوش ہوتے ہوتے بچا۔ میڈیا سے بات چیت میں اس نے کہا کہ مجبوری کے عالم میں کیا کرتا اپنے کپڑے خراب کرتا یا دوسروں کے اسکے علاوہ دوسرا راستہ یہ تھا کہیں الگ جگہ پر فارغ ہوتا۔ لڑکے کے باپ نے کہاکہ پہلے اس نے اتنی رقم کے جرمانے کو غلط سمجھا مگر وہ درست نکلا۔

شیئر: