Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : عمرہ زائرین کے پہلے قافلے کی آمد

عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے جوازات نے خصوصی انتظامات کیے (فوٹو، ایس پی اے)
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کو عمرہ زائرین کا پہلا قافلہ پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے عمرہ زائرئین کا مثالی استقبال کیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایئرپورٹ پرمحکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جن کے تحت عمرہ زائرین کو کافی سہولت ہوئی اورامیگریشن کارروائی ریکارڈ وقت میں مکمل کی۔
محکمے نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ عمرہ زائرین کو مملکت آمد پر جملہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

بیرونی عمرہ زائرین کی آمد یکم محروم سے شروع ہوئی (فوٹو، ایس پی اے)

 جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ آلات اور تربیت یافتہ تجربہ کار اہلکارامیگریشن کی کارروائی تیزی سے نمٹانے کے لیے متعین کردیے گئے  ہیں۔ 
واضح رہے رواں ہفتے کے آغاز میں بھی مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پرعمرہ زائرین پہنچے تھے۔
خیال رہے امسال حکومت کی جانب سے بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی رجسٹریشن کا آغاز ذوالحجہ کی 15 تاریخ سے کیا تھا جبکہ بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کی آمد یکم محروم سے شروع کی گئی تھی۔

شیئر: