Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب میں ٹول ٹیکس کب سے ؟

ٹیکس کا انتظام نجی سیکٹر سے لیا جائے گا(فوٹو العربیہ چینل)
روڈ جنرل اتھارٹی ایک سال کے اندر ٹول ٹیکس کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے والی ہے۔
العربیہ چینل کے مطابق ٹول ٹیکس ایسی شاہراہوں پر لگایا جائے گا جہاں  متبادل روڈ ہوں گے اور انہیں استعمال کرنے والوں سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔
باخبر ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روڈ جنرل اتھارٹی ٹول ٹیکس پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے نافذ کرے گی۔ ٹول ٹیکس والے روڈز تیار کرنے، ان کی اصلاح و مرمت اور ٹیکس کی وصولی کا کام پرائیویٹ سیکٹر سے لیا جائے گا۔
روڈ اتھارٹی سعودی روڈز نیٹ ورک کو جدید تر بنانے والی  سکیمیں تیار کررہی ہے۔ روڈزکا معیار بہتر بنانے، سلامتی کے اعلی ترین انتظامات کرنے اور تکنیکی اعتبار سے روڈ سٹینڈرڈ بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔
روڈ اتھارٹی اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ سعودی عرب روڈ سٹینڈرڈ گراف میں پوری دنیا میں چھٹا نمبر حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ بڑے شہروں، کمشنریوں اور تحصیلوں کو جوڑنے والی شاہراہوں کا دائرہ وسیع کرنے، مملکت کے مختلف علاقوں کے درمیان افراد اور سامان کی منتقلی کا عمل آسان اور محفوظ بنانے پر بھی کام جاری ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: