Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹرسائیکلوں، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، روپے کی قدر اورعمران خان کا مستقبل کیا سمیت پاکستان سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

خالد رانجھا کے مطابق ’عمران خان نے کمیشن پر جتنے الزامات عائد کیے تھے، بہتر تھا کہ کمیشن اس پر فیصلہ ہی نہ سناتا۔‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، موٹرسائیکلوں اور سوزوکی، ہنڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر بہتر ہونا ہفتہ رفتہ کی اہم خبریں رہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کے خلاف ممکنہ قانونی نتائج بھی گزشتہ ہفتے کے اہم عنوانات میں شامل رہے۔

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ، اب سی ڈی 70 کتنے کی ملے گی؟

روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والے کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ 
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعد ہونڈا کی سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔  
خبر کی تفصیل پڑھیں

سوزوکی کا نئی قیمتوں کا اعلان: اب کون سا ماڈل کتنے میں ملے گا؟

ٹویوٹا اور ہنڈا کی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سوزوکی نے بھی پاکستان میں اپنی گاڑیاں مہنگی کر دی ہیں۔
نئی قیمتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق آلٹو وی ایکس 14 لاکھ 75 ہزار سے بڑھ کر 17 لاکھ 89 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں بھی تقریباً پانچ لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے اور قیمت 20 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ کر 25 لاکھ 49 ہزار ہو گئی ہے۔
مکمل خبر پڑھیں

کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا: آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاکستانی فوج کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا  ہے اور اس میں سوار کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ اہلکار جان سے گئے۔
منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاپتا ہیلی کاپٹر کا ملبہ لسبیلہ کے علاقے موسیٰ گوٹھ، وندر سے ملا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ 
خبر کی تفصیل پڑھیں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ: پی ٹی آئی،عمران خان کے لیے قانونی نتائج کیا؟

الیکشن کمیشن نے منگل کو اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ممنوعہ غیرملکی ذرائع سے فنڈنگ ہوئی ہے اور اس نے اپنے اکاونٹس چھپائے، جبکہ عمران خان نے اپنا غلط تصدیقی سرٹیفیکیٹ جمع کروایا تھا۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر آٹھ سال بعد سنائے جانے والے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ ’دستاویزات سے ثابت ہوا ہے کہ پی ٹی آئی اکاؤنٹس کا معاملہ پولیٹکل پارٹیز آرڈیننس 2002 کے آرٹیکل چھ (تین) کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ سے متعلق ہے اس لیے کمیشن پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر رہا ہے۔‘
مکمل خبر پڑھیں

روپے کی قدر میں اضافہ جاری، ’ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش‘

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 224 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق ایک ہفتہ قبل ڈالر کے خریدار زیادہ تھے لیکن آج ڈالر فروخت کرنے والوں کا رش ہے۔
خبر کی تفصیل پڑھیں

عمران خان کو ’کلین بولڈ‘ کرنے والے اکبر ایس بابر کون ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے والوں میں سے ایک اکبر شیر بابر جنہوں نے اپنی پارٹی کے سربراہ کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے قانونی جدوجہد کا راستہ اپنایا اور آج بقول ان کے وہ عمران خان کو کلین بولڈ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 
اکبر شیر بابر کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ عمران خان، نعیم الحق، حامد خان اور دیگر بانی ارکان میں شامل ہیں جنہوں نے سنہ 1996 میں ایک ایسی جماعت کی بنیاد رکھی تھی جس نے ملک میں سٹیٹس کو توڑنے کا نعرہ بلند کیا تھا۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

پاکستان میں ہنڈا گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک کتنا اضافہ ہوگیا؟

پاکستان میں ٹیوٹا کمپنی کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہونڈا کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا۔
ہنڈا نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز پر 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے تک قیمتیں بڑھائی ہیں۔
ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی ہے۔ ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے کے بعد 41 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی یے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

شیئر: