Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرونی عمرہ زائرین سال میں متعدد بارآسکتے ہیں

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا  ہے کہ بیرون مملکت سے زائرین ایک سال کے دوران  متعد بار عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج کے ٹوئٹر پرایک شخص کی جانب سے دریافت کیا گیا تھا کہ ’کیا ایک سے زائد باربیرون مملکت سے عمرہ ویزے پرآیاجاسکتا ہے‘۔ 
اس حوالے سے وزارت کا کہنا تھا کہ ’بیرون مملکت سے زائرین ایک سال  کے دوران جتنی بارچاہیں عمرے کے لیے سعودی عرب آ سکتے ہیں۔ وہ مملکت کے کسی بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ یا ریجنل ایئرپورٹ کے راستے عمرہ ادا کرنے کے لیے آسکیں گے۔ 
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ’ اب تک عمرہ زائرین صرف جدہ یا مدینہ منورہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہی سے آسکتے تھے اب وہ سعودی عرب کے کسی بھی انٹرنیشنل یا ریجنل ایئرپورٹ سے عمرہ ویزے پر مملکت آ بھی سکتے ہیں اور جا بھی سکتے ہیں۔ جدہ ایئرپورٹ سے آنے کی پابندی نہیں رہی۔ 
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پرمٹ اعتمرنا ایپ کے ذریعے نکلوانا ہوگا۔ پرمٹ کے بغیر عمرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

شیئر: