Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زائرخواتین کی رہنمائی کےلیے لیڈیز یونٹ

کعبہ کے گرد حفاظتی حصارہٹانے کے بعد انتظامی امورمرتب کیے گئے ہیں(فوٹو،ایس پی اے)
مسجد الحرام انتظامیہ  کے سربراہ کی معاون و مشیر ڈاکٹر فاطمہ الرشود نے کہا ہے کہ لیڈیز نگراں یونٹ کی جانب سے عمرہ زائر خواتین کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
خانہ کعبہ کے اطراف حصار ختم کرنے کے بعد ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں نئے انتظامات کیے گئے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ  کے مطابق الرشود نے جو زنانہ مصلوں کے معائنے اور خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹاتے وقت موقع پر موجود تھیں نےکہا کہ نئے عمرہ سیزن کے آغاز میں اعلی قیادت نے  حفاظتی حصار ہٹانے کی ہدایت جاری کرکے امہ کی امنگیں پوری کردیں۔ رکاوٹیں زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی گئی تھیں۔ 
الرشود نے کہاکہ  انتظامیہ  کے سربراہ اعلی کی ہدایت پر خانہ کعبہ کے  اطراف موجود تمام حفاظتی رکاوٹیں خود ان کی نگرانی میں ختم کی گئیں۔
اب حطیم میں زائر خواتین جاسکیں گی اور وہاں نمازادا کرسکیں گی۔ انتظامیہ کے سربراہ اعلی زائر خواتین کو جملہ سہولتوں کی فراہمی  کے لیے تمام ضروری اقدامات کرا رہے ہیں۔ 
الرشود نے کہا کہ زائر خواتین کی خدمت کے لیے لیڈیز عملہ چوبیس گھنٹے مستعدی سے ڈیوٹی دے رہا ہے۔ قابل اور تجربہ کار خواتین کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ 

شیئر: