Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کلاک ٹاورپر آسمانی بجلی گرنے کے مناظر

بجلی کی چمک سے آسمان پراجالا پھیل گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں بارش کے دوران ’کلاک ٹاور‘ پر گرنے والی آسمانی  بجلی کے منظر پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ 
 عاجل ویب سائٹ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آسمانی بجلی کے گرنے سے رات کا منظرروشن دن کی شکل اختیار کر گیا تھا۔ ان دنوں مکہ مکرمہ اور ریجن کی متعدد کمشنریوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے پہلے ہی اطلاع دے دی تھی کہ  جمعے کو بھی مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، الجوف، تبوک، نجران، ریاض اور حدود شمالیہ ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور اس سے قبل گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔  
قومی مرکز نے یہ اطلاع بھی دی تھی کہ  منگل سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔ 

شیئر: