Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ٹیم کا اعلان آئی سی سی اجلاس کے بعد ہوگا

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان آئی سی سی کے اجلاس کے بعد ہی کریگا۔قواعد و ضوابط کے مطابق ٹرافی میں شرکت کرنیوالے تمام ملکوں کو ٹیموں کے نام 25اپریل تک پیش کرنا ہونگے۔ذرائع نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے دبئی میں ہونیوالے آئی سی سی اجلاس تک انتظار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی اجلاس کے دوران ہندوستانی بورڈ کا ریونیوکم کرنا چاہتی ہے اور بورڈ اس کی سختی سے مخالفت کررہا ہے۔ ماضی میں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بی سی سی آئی اپنے اس مطالبے پر زور دینے کیلئے چیمپیئنز ٹرافی کے بائیکاٹ کیلئے بھی تیار ہے۔اب ٹیم کا اعلان نہ کرکے اس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئی سی سی کے صبر کا امتحان لیا جائے۔بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیدارنے کہا کہ ہم نے ابتک آئی سی سی کو نہیں بتایا کہ ٹیم کا انتخاب تاخیر سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کیا ہم اسے یہ بتائیں کہ ہم نے ایسی ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے جسے ہم چیمپیئنز ٹرافی میں نہیں کھلائیں گے۔حال ہی میں ہندوستانی بورڈ کا جو اجلاس ہوا تھا اس میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ ’’بگ تھری‘‘کا ریونیو کم نہ کرے۔

شیئر: