Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے نازک کیسز میں کمی

اتوار کو کورونا سے ایک شخض کی موت واقع ہوئی۔ (فوٹو سبق)
مملکت میں کورونا کے نازک کیسز میں دن بدن کمی واقع ہورہی ہے۔
سبق  ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اتوار 7 اگست کو کورونا کے 147 نئے متاثرین ریکارڈ پر آئے ہیں۔ اس طرح اب تک کل مریضوں کی تعداد 811034 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا سے شفایاب ہونے 227 رہے اس طرح اب تک صحت یاب افراد کی تعداد 797447 ہوچکی ہے۔
اتوار کو کووڈ 19 سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے اس طرح اب تک 9261 افراد کی وفات ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نازک کیسز کی تعداد کئی روز سے کم ہوتی جارہی ہے اور اس وقت یہ تعداد 104 ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: