Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا سے 3 اموات ، 127 نئے کیسز

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 216 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسزمیں یومیہ بنیاد پرکمی واقع ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  127 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک  مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 887 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سنیچر کے روز کورونا کے نازک کیسز کی تعداد میں بھی  نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ روزنازک مریضوں میں سے 7 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے جس پرانہیں انتہائی نگہداشت وارڈ سے  ڈسچارج کردیا گیا۔
نازک کیسز میں کمی کے ساتھ اس وقت 105 افراد مملکت کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 3 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے 9 ہزار260 افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔
گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے 216 افراد صحتیاب ہوئے۔ شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 97 ہزار 220 ہو گئی ۔
کورونا ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ اب تک مملکت کے تمام ریجنز میں 6 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار643 ویکسینز لگائی جاچکی ہیں جن میں پہلی ، دوسری اوربوسٹرڈوز شامل ہے۔

شیئر: