Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال سعودی معیشت ایک ٹریلین ڈالر کی حد عبور کرے گی، آکسفورڈ اکنامکس

عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق اس سال مملکت کی شرح نمو 7.6 فیصد رہے گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
آکسفورڈ اکنامکس نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال پہلی بار سعودی معیشت ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر جائے گی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آکسفورڈ اکنامکس نے توجہ دلائی کہ 2022 کے دوران سعودی عرب کی قومی پیداوار کی شرح نمو 7.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ اس سے قبل یہ توقع ظاہر کرچکا ہے کہ اس سال سعودی عرب کی شرح نمو  7.6 فیصد کے دائرے میں رہے گی۔
سعودی وژن  2030 کا ایک اہم ہدف یہ ہے کہ  مملکت 2030 تک دنیا کی پندرہ بڑی معیشتوں میں سے ایک بن جائے اور اس کی مجموعی قومی پیداوار 1.7 ٹریلین ڈالر کا ہدف حاصل کرلے۔
سعودی محکمہ شماریات نے تخمینہ ظاہر کیا ہے کہ 2022 کی دوسری سہ ماہی میں سعودی عرب کی حقیقی مجموعی پیداوار کی شرح نمو  11.8 فیصد رہے گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: