Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معیشت کی بحالی میں تیزی کے اثرات نمایاں

وزیر خزانہ محمد الجدان کے مطابق سعودی معیشت کے کچھ سیکٹرز میں بحالی کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں کورنا وائرس کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سعودی معیشت کی بحالی میں تیزی آگئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی معیشت کی بحالی میں تیزی کے آثار جمعرات کو وزیر سرمایہ کاری اور وزیر خزانہ کے الگ الگ بیانات سے ظاہر ہوتے ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے اعلان کیا کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 506 بزنس لائسنسز دیے گئے۔ زیادہ لائسنسز جون میں دیے گئے جس کی وجہ سے اپریل اور مئی میں کورونا کے سبب معاشی سرگرمیوں کے تعطل کی کافی تلافی ہوئی۔
 
ان کے مطابق معیشت کے حوالے سے جون کے مثبت اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی معیشت کورونا کے اثرات سے نکل رہی ہے۔ ’بیرونی سرمایہ کاری میں دوبارہ اضافہ دیکھیں گے جو کہ حالیہ سالوں میں نظر آیا ہے۔‘
دوسری جانب وزیر خزانہ اور معاشی منصوبہ بندی محمد الجدان نے ایک آئن لائن فورم کو بتایا کہ سعودی معیشت کے کچھ سیکٹرز میں بحالی کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جون میں اندرونی سیاحت 18 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی تھی۔ ’اس سال بہار کے موسم میں ہوٹلوں میں بکنگ تقریباً صفر تک گرگئی تھی اب یہ دوبارہ 85 سے 90 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہم نے معیشت کو کھولا ہے جون کے مہینے کے اعداد و شمار بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔ ’ ہم بحالی کے طرف گامزن ہیں لیکن ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہم ابھی تک مکمل طور پر مشکلات پر قابو نہیں پا سکے ہیں۔‘
وزارت سرمایہ کاری نے سعودی معیشت کی بحالی کے حوالے زیادہ حوصلہ افزا ثبوت پر روشنی ڈالی۔
وزارت کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’حالیہ اعداد و شمار  پہلی ششماہی کے آخری حصے کے دوران معاشی سرگرمیوں میں اضانے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لاک ڈاؤن کے خارتمے کے بعد سعودی معیشت میں گروتھ  ہو رہی ہے۔‘

وزیر خزانہ کے مطابق جون کے مہینے کے معاشی اعداد و شمار بہت ہی حوصلہ افزا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

بیان میں سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے جون کے دوران ’پوائنٹ آف سکیل‘ ٹرانزیکشن میں جون کے دوران ریکارڈ 78.5  فیصد اضافہ ہوا جو کہ اپریل اور مئی میں تیزی سے گر گئے تھے۔
اسی طر وزرات صنعت و معدنیات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں نئی صنعتی فیکٹریوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 581 ملین ڈالر ہے جو کہ اپریل اور مئی میں بہت کم ہو گئی تھی۔

شیئر: