Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'خلیجی ممالک کا 50 فیصد'، سعودی معیشت سب سے بہتر

سعودی عرب کی جی ڈی پی 11.8 فیصد کے حساب سے 700.1 ارب ڈالر ہوگئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سنہ 2020 میں سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی معیشت میں اپنا حصہ بڑھا کر نصف کردیا کیونکہ اس نے پڑوسی عرب ریاستوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی وبا کا بہتر انداز میں سامنا کیا۔
الاقتصادیہ اخبار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور خلیجی شماریاتی ایجنسیوں کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سنہ 2020 میں سعودی عرب کی معیشت خلیجی بلاک کا 49.8 فیصد ہے جو کہ 2019 میں 48.4 فیصد تھا۔

 

چھ جی سی سی ممالک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) 2020 میں 14.3 فیصد گر کر 1.41 ٹریلین ڈالر ہوگئی، جبکہ سعودی عرب کی جی ڈی پی 11.8 فیصد کے حساب سے 700.1 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی معیشت 15.9 سے فیصد کم ہوکر 354.3 ارب ڈالر تک آگئی ہے، جو جی سی سی ممالک کی پیداوار کا 25.2 فیصد بنتی ہے۔
سنہ 2020 میں قطر کی معیشت تیسری سب سے بڑی علاقائی معیشت تھی۔ قطر کی معیشت بھی سکڑ گئی اور 16.9 فیصد کم ہو کر 146.1 ارب ڈالر ہو گئی ہے جو کہ خلیجی ممالک کے جی ڈی پی کا 10.4 فیصد ہے۔

شیئر: