Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاٹ ایئر بلون اڑانے کا لائسنس حاصل کرنے والا پہلا سعودی نوجوان

لائسنس کے لیے متعدد شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔ (فوٹو: الاخباریہ چینل)
عبدالرحمن الوھیبی نے ہاٹ ایئر بلون (گرم ہوا کے غبارے) اڑانے کا لائسنس لینے والے پہلے سعودی شہری کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
الاخباریہ چینل کے سپیشل پروگرام ’الیوم‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الوھیبی نے کہا کہ ہاٹ ایئر بلون اڑانے کا لائسنس حاصل کرنے پر خوش ہیں۔ لائسنس کے لیے متعدد شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔
الوھیبی نے بتایاکہ لائسنس حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار حادثات سے ممکنہ حد تک بچنے کے لیے امن و سلامتی کی جملہ تدابیر سے خوب اچھی طرح واقف ہو۔
الوھیبی نے کہا کہ ہاٹ ایئر بلون اعلی معیار سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ مضبوط ہوتا ہے۔ بلون میں سوراخ ہونے کی صورت میں بہت سارے مسائل سے بچنے کا انتظام بھی رکھا جاتا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

 

شیئر: