Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عنیزہ میں فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی

’دکان میں موجود سامان کی وجہ سے آتشزدگی تیزی کے ساتھ پھیل گئی‘ (فوٹو: سبق)
عنیزہ کے محلے مریبدہ میں واقع فرنیچر کی ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے جبکہ واقعے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’فرنیچر میں آگ لگنے کی وجہ سے آگ بجھانے میں دقت پیش آئی۔‘
’دکان میں موجود سامان کی وجہ سے آتشزدگی تیزی کے ساتھ پھیل گئی تاہم شہری دفاع کی ٹیموں نے اسے محدود کر لیا۔‘
محکمہ شہری دفاع کے مطابق ’آگ بجھانے والی ٹیمیں پہنچنے میں دیر کرتیں تو یقینا آگ قریبی دکانوں تک پھیل سکتی تھی تاہم ریکارڈ وقت میں پہنچنے پر آگ کو محدود کرلیا گیا۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد اسباب معلوم کرنے کے لیے تفتیشی کام شروع کر دیا گیا ہے۔‘

شیئر: