Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہدا روڈ میں گاڑی کھائی میں گر گئی، ایک شخص کی لاش برآمد

’الہدا روڈ پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘ (فوٹو: سبق)
طائف کی الہدا روڈ میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی ہے جس میں تین افراد سوار تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ایک شخص کی لاش برآمد کر لی ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’الہدا روڈ پر دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔‘
’شاید حادثے کا باعث بھی حد نگاہ کا متاثر ہونا ہو جبکہ کھائی میں تلاش دھند کی وجہ سے انتہائی مشکل ہے۔‘
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’شہری دفاع کی ٹیموں کی طرف سے کھائی میں تلاشی کا کام جاری ہے۔‘

شیئر: