Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کون سے تین نئے فیچر متعارف کرا رہی ہے؟

صارف کے گروپ چھوڑنے پر دیگر افراد کو علم نہیں ہو سکے گا (فائل فوٹو: ٹوئٹڑ)
میسیجنگ ایپس کی دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشنز میں شامل واٹس ایپ صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تین نئے فیچر متعارف کرا رہی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ واٹس ایپ کے نئے ممکنہ فیچرز کون سے ہوں گے۔

 لاسٹ سین کا نیا آپشن:

واٹس ایپ پر اب 'لاسٹ سین' کا آپشن صارفین اپنے من پسند افراد کے لیے کھول یا بند کرسکیں گے۔
اس سے پہلے لاسٹ سین کا آپشن تمام افراد کے لیے یا تو کھولا جاتا ہے یا پھر بند کیا جاتا ہے۔
واٹس ایپ کی نئی ممکنہ اپڈیٹ کے بعد اب کوئی بھی صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی نمبر پر لاسٹ سین بند کرسکتا ہے۔

 خاموشی سے گروپ چھوڑ دیں:

واٹس ایپ پر جہاں گروپس بہت سے معاملات میں سہولت کا باعث بنتے ہیں وہیں ان گروپس کی وجہ سے صارفین شدید تنگ پڑتے ہیں اور ہر وقت کے پیغامات سے تنگ آجاتے ہیں۔

اگر کوئی صارف گروپ چھوڑے تو تمام لوگ اس بارے جان جاتے ہیں جس کے باعث صارف اکثر اضطراب میں رہتے ہیں۔
لیکن اب یہ پریشانی ختم ہونے والی ہے کیونکہ واٹس ایپ پر ایسی نئی اپڈیٹ آنے والی ہے جس کے بعد کوئی بھی صارف چپکے سے گروپ چھوڑ سکتا ہے اور اس کے گروپ چھوڑنے کا پتا صرف گروپ ایڈمن کو چل پائے گا جبکہ گروپ کے بقیہ رکن اس بات سے ناواقف رہیں گے۔

ویو ونس فوٹو پر سکرین شاٹ کی پابندی:

واٹس ایپ نے 2021 میں ایک نیا فیچر لایا تھا جس کے نتیجے میں کوئی بھی صارف دوسرے صارف کو وڈیو یا تصویر صرف ایک بار بھیج سکتا ہے اور وہ تصویر یا وڈیو کھولنے کے بعد خود بخود ختم ہوجائے گی اس فیچر کو 'ویو ونس' یعنی ایک بار دیکھیں کا نام دیا گیا تھا۔
اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی صارف دوسرے صارف ذاتی فوٹو، وڈیو یا کوئی حساس مواد ایک سے زائد بار نہ دکھانا چاہے تو یہ سہولت استعمال کرسکتا ہے۔

نئے فیچرز اس وقت ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

اسی فیچر میں واٹس ایپ مزید جدت لے کر آرہا ہے کہ اب ایک بار دکھائی جانے والی تصویر کا سکرین شاٹ بھی نہیں لیا جاسکے گا۔ واٹس ایپ یہ اقدام مواد کی حساسیت کو برقرار رکھنے کے لیے کر رہا ہے۔
 واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچرز ابھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہیں اور جلد ہی انہیں صارفین کے لیے کھول دیا جائے گا۔
 

شیئر: