Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’چینی جاسوس سے تعلقات کا سکینڈل‘، اے آئی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اپنے عہدے سے مستعفی

جینسن ہوانگ کے استعفے سے مصنوعی ذہانت کی صنعت اپنے سب سے بڑے حامی سے محروم ہو گئی ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
اے آئی کمپنی اینویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، جینسن ہوانگ کے استعفے سے مصنوعی ذہانت کی صنعت اپنے سب سے بڑے حامی سے محروم ہو گئی ہے، جب کہ اُن کی قائم کردہ کمپنی ’اینویڈیا‘ کا مستقبل بھی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گیا ہے جسے انہوں نے مصنوعی ذہانت کی عالمی طاقت میں تبدیل کیا۔
کمپنی کے مطابق چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جب کہ کمپنی جینسن ہوانگ کے مستقل جانشین کی تلاش جاری رکھے گی۔
جینسن ہوانگ نے اینویڈیا کی بنیاد رکھی تھی اور وہ کمپنی کے چوتھے بڑے سرمایہ کار ہیں، جن کے پاس کمپنی کے تقریباً 3.61 فیصد حصص ہیں۔ تاہم وہ اب کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ نہیں رہیں گے۔
گزشتہ چند روز کے دوران اُن پر دباؤ میں اضافہ ہوا تھا۔ اِس کی وجہ وہ رپورٹس تھیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 63 سالہ شادی شدہ جینسن ہوانگ کے ایک چینی کاروباری خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس پر امریکی حکام کو شبہ ہے کہ وہ چین کے لیے جاسوسی کرتی رہی ہیں۔
معاملے سے باخبر ایک شخص کے مطابق بدھ کو اینویڈیا کے بورڈ کا اجلاس بھی ہوا، جس میں جینسن ہوانگ کو عہدے سے ہٹانے پر غور کیا گیا۔
اِس سے قبل اسی روز ایسی رپورٹس بھی سامنے آئی تھیں کہ جینسن ہوانگ کے اپنی کمپنی کی ایک سینیئر خاتون عہدیدار کے ساتھ بھی مراسم تھے، جو براہِ راست انہیں رپورٹ کرتی تھیں۔
جینسن ہوانگ کی علیحدگی سے چار ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گئی ہے۔ اِس سے مصنوعی ذہانت کی پوری صنعت کا نظام بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس کی ترقی میں جینسن ہوانگ نے اہم کردار ادا کیا۔
اُنہوں نے اینویڈیا کے بڑھتے ہوئے مالی وسائل کو دوبارہ کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں، سپلائرز اور مصنوعی ذہانت کی صنعت کی بڑی تحقیقی تجربہ گاہوں میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا تھا۔
جینسن ہوانگ کی رُخصتی کے امریکی چِپ برآمدات کی پالیسی پر بھی دور رَس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اِس کی ایک وجہ چینی مارکیٹ تک امریکی چِپ کمپنیوں کی رسائی برقرار رکھنے کے لیے جینسن ہوانگ کی کوششیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اُن کے قریبی تعلقات ہیں۔

شیئر: