Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کی اپڈیٹ میں کون سے نئے فیچرز؟

وٹس ایپ نے گروپوں میں شامل ہونے والے صارفین کی تعداد بھی بڑھا کر 512 کر دی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
واٹس ایپ بلاشبہ دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ ہے جسے ہر وقت کروڑوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔
دوسری سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی طرح واٹس ایپ بھی اپنے صارفین کے لیے ہر سال نت نئے فیچرز متعارف کرواتا ہے اور جدید فیچرز سے صارفین کے لیے سہولیات پیدا کرتا ہے۔
اسی سلسلے میں واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ میں کون سے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔
واٹس ایپ پر میسج کے جواب میں اس کے اُوپر ایمُوجی بھیج کر تاثرات بتانے کا فیچر واٹس ایپ نے رواں سال متعارف کروایا تھا تاہم اس میں مزید جدت لائی گئی ہے۔
اب واٹس ایپ پر میسج کے جواب میں صرف چھ عدد ایموجیز کے بجائے کوئی بھی ایموجی بھیجا جا سکے گا۔
واٹس ایپ نے گروپوں میں شامل ہونے والے صارفین کی تعداد بھی بڑھا کر 512 کر دی ہے۔
اس سے پہلے صارفین 256 افراد گروپ کا حصہ بنا سکتے تھے۔ واٹس ایپ کے ذریعے اب صارفین دو جی بی تک کی فائل بغیر کسی رکاوٹ کے بھیج سکتے ہیں۔
پلے سٹور پر واٹس ایپ کی نئی اپڈیٹ کے مطابق واٹس ایپ نے فائل بھیجنے کی حد 2 جی بی کر دی ہے۔
واٹس ایپ پر کال کرنا بالخصوص ویڈیو کال کرنا ایک عام سی بات بن گئی ہے، اسی سلسلے میں کالنگ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے گروپ کالنگ میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے اب گروپ کال میں شامل کوئی بھی فریق کسی دوسرے فریق کا مائیک بند یعنی میوٹ کر سکتا ہے اور اسی کی ٹائل (ویڈیو کال کی انفرادی سکرین) کو دبا کر فوری میسج بھی بھیج سکتا ہے۔

شیئر: