Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل کو مملکت کے گرم ترین شہر کون سے؟

ابھا میں درجہ حرارت سب سے کم رہا (فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے  قومی مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  منگل 9 اگست  2022 کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دمام میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکزکی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرم ترین شہر کے حوالے سے الاحسا اور وادی الدواسر کا نمبردوسرا رہا جہاں درجہ حرارت  48 سینٹی گریٹ رہا جبکہ 47 درجہ حرارت کے ساتھ  تیسرے نمبر پر القیصومہ ہے۔ 
دوسری جانب قومی مرکز نے توجہ دلائی ہے کہ منگل کے روز عسیر، نجران، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہلے گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں بعدازاں ان مقامات پر کہیں درمیانے درجے اور کہیں موسلا دھار بارش ہوئی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق منگل کو بحر احمر میں ہواؤں کی رفتار فی گھنٹہ  40 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔ ہوا کا رخ شمال سے شمال مغرب کی جانب تھا۔ سمندر میں لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی رہیں۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ منگل 8 اگست کوسب سے کم درجہ حرارت ابھا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں پارہ 16 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔ مکہ مکرم میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ اور طائف میں 33 رہا۔ 

شیئر: