Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگلات میں آگ جلانا سنگین جرم، 40 ہزار ریال جرمانہ ہوگا

’جنگلات اور قدرتی ماحول کا تحفظ تمام افراد کی ذمہ داری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ماحولیاتی تحفظ سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ جنگلات میں آگ لگانے یا ماحولیات کو خراب کرنے کا باعث بننا سنگین جرم ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’جنگلات میں آگ جلانے کی قطعا اجازت نہیں۔‘
’قدرتی ماحول کی خرابی کا باعث بننے پر 40 ہزار ریال جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔‘
فورس نے کہا ہے کہ ’درختوں کو آگ لگانا، جنگلات اور پر فضا مقامات کے علاوہ پارکوں میں درختوں اور بوٹوں کو نقصان پہنچانا بھی قابل سزا جرم ہے۔‘
سکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ جنگلات اور قدرتی ماحول کا تحفظ تمام افراد کی ذمہ داری ہے۔
فورس نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی ماحول کی حفاظت کریں اور جہاں کہیں بھی خلاف ورزی دیکھیں تو متعلقہ اداروں کو مطلع کر دیں۔

شیئر: