Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کے کدوہ کو محلے کو آج سے گرایا جائے گا

’پرانے محلوں کو گرانے کا مقصد شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ کے المسفلہ علاقے میں واقع کدوہ محلے کو آج ہفتے سے گرایا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرائے جانے والا کل رقبہ 686 ہزار مربع میٹر ہے۔
مکہ مکرمہ میونسپلٹی میں پرانے محلوں کو گرانے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر امجد مغربی نے کہا ہے کہ ’کدوہ محلے کو شمال سے رنگ روڈ اور جنوب سے تقوی سٹریٹ تک  اور مشرق سے روابی اجیاد سے مغرب میں شارع الہجرہ تک گرایا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پرانے محلوں کو گرانے کا مقصد شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے‘۔
’جن پرانے محلوں کو گرایا جارہا ہے وہاں شہری آبادی کے کئی مسائل کے علاوہ قانونی مسائل بھی ہیں‘۔
’بے شمار غیر قانونی تارکین نے پرانے محلوں میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے سرکاری املاک پر قبضہ کر رکھا ہے‘۔

شیئر: