Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سعودی ویٹ لفٹر کے مزید تین تمغے

اب تک سعودی عرب کے تمغوں کی تعداد 15 رہی ہے (فوٹو: ٹوئٹر سعودی اولمپک)
سعودی ویٹ لفٹر سراج السلیم نے ترکی میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے پانچویں ایڈیشن میں سعودی عرب کے لیے مزید تین تمغے جیتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سراج السلیم نے چاندی کے تین تمغے 61 کلوگرام ڈویژن میں حاصل کیے جب انہوں نے سنیچ کیٹیگری میں 123 کلو گرام، کلین اینڈ جرک میں 154 کلو گرام اور دوسرے نمبر پر آنے کے لیے مجموعی طور پر 277 پوائنٹس حاصل کیے۔
اب تک سعودی عرب کے تمغوں کی تعداد 15 رہی جس میں ایک سونے، 10 چاندی اور چار کانسی کے تمغے  شامل تھے۔
سراج السلیم کے ساتھی نواف المزیدی انڈر67 کلوگرام مقابلے میں مجموعی طور پر 296 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہے۔ (سنیچ کیٹیگری میں 136 کلو گرام اور کلین اینڈ جرک میں 160 کلوگرام۔)
خواتین کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں سعودی عرب کی العنود الشہری نے 59 کلوگرام ڈویژن میں 141 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی جو کہ ایک نیا انفرادی ریکارڈ ہے۔
ترکی میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سعودی عرب اپنے آخری گروپ میچ میں قطر کے ساتھ 27-27 سے ڈرا کھیل کر ہینڈ بال مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
پہلے سیمی فائنل میں سعودی عرب کا  مقابلہ سینچر کی شام میزبان ترکی سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں قطر کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔

شیئر: