Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل

سعودی وزیر کھیل عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اسلامک سالیڈیریٹی سپورٹس فیڈریشن کے صدر ہیں (فوٹو: آئی ایس ایس ایف)
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
جمعے کو ترکیہ کے شہر قونیا میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز 2021  میں ارشد ندیم نے 88.55 میٹر کا جیولین تھرو کیا جو ان کھیلوں کا نیا ریکارڈ ہے۔
یہ پاکستان کا بھی ان گیمز میں پہلا تمغہ ہے۔
مردوں کے جیولن تھرو مقابلے میں قطر کے احمد مغور نے 74.28 کے ساتھ دوسری جب کہ ایران کے علی فتحی گانجی نے 71.24 میٹر تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ارشد ندیم کا یہ گزشتہ چھ روز میں دوسرا تمغہ رہا ہے۔ اس سے قبل انہوں برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں بھی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔
سعودی عرب کے وزیر کھیل اور اسلامک سالیڈیریٹی سپورٹس فیڈریشن کے سربراہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے چند روز قبل پانچویں اسلامک گیمز کا افتتاح کیا تھا۔
قونیہ 2021 کے عنوان سے ہونے والے مقابلوں میں 54 ملکوں کے چھ ہزار ایتھلیٹس شریک ہو رہے ہیں۔

شیئر: