Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور ٹینکر میں تصادم، 20 افراد ہلاک، 5 زخمی

کمشنر کے مطابق شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: کمشنر ٹوئٹر)
ملتان سکھر ایم فائیو موٹروے پر ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق تصادم کے نتیجے میں بس اور آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ صبح چار بچے پیش آیا۔
ملتان کے کمشنر انجینیئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب جلال پور پیر والا انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے موٹر وے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ جلتی ہوئی بس سے نو مسافروں کو نکالا گیا اور ان کو طبی امداد دی گئی۔
موٹر وے پولیس نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا تھا۔
وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کمشنر ملتان سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔‘

شیئر: