Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی شعبے میں 1.361 ٹریلین ریال کی سرمایہ کاری

کانکنی کے لیے 2100 لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں(فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے جون 2022 سے متعلق اعدادوشمار جاری  کیے ہیں۔ صنعت کے شعبے میں جون کے آخر تک 1.361 ٹریلین ریال کی مجموعی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ مملکت میں فیکٹریوں کی مجموعی تعداد 1067 ہزار  ہوگئی۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے بتایا کہ’ صنعت کے شعبے میں کانکنی کے لیے 2100 لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا کہ ’جنوری 2022 سے جون 2022 کے آخر تک نئی فیکٹریوں کے 501 نئے لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ ان کی مجموعی سرمایہ کاری 13.7 ارب ریال ہے۔ 721 فیکٹریوں نے جنوری سے جون کے آخر تک پیداوار شروع کردی ہے‘۔ 

شیئر: