Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ: مصری شہری کے خلاف فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد 

8 لاکھ 37 ہزار ریال ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔(فائل فوٹو سبق)
قائم مقام گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے دارالحکومت میں مقیم مصری شہری کے خلاف فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض گورنریٹ نے اپنی ویب سائٹ پر مصری شہری کے خلاف فوجداری عدالت کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر مصری شہری کو دو برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس میں ایک سال کی چھوٹ دی گئی ہے۔ 
ریاض گورنریٹ نے بتایا کہ مصری شہری سے 8 لاکھ 37 ہزار ریال ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اس کا یہ فیصلہ مصری شہری کے خرچ پر مقامی ذرائع ابلاغ میں مشتہر کیا جائے اور سزا کاٹنے پر اسے مملکت سے بے دخل کردیا جائے۔

شیئر: