Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں برادر نسبتی کے ہاتھوں سعودی شہری کا قتل

’واقعہ بنزرت میں ہوا ہے جہاں شہری کی تیونسی اہلیہ مقیم تھیں‘ ( فوٹو: سبق)
تیونس میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ یہاں ایک سعودی شہری کا اپنے برادر نسبتی کے ہاتھوں قتل ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق واقعہ بنزرت میں ہوا ہے جہاں شہری کی تیونسی اہلیہ مقیم تھیں۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مقامی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور تفتیش کے نتائج سے آگاہی دی جارہی ہے‘۔
’قاتل نے جرم کا اقرار کر لیا ہے جبکہ کیس عدالت میں داخل کیا جائے گا‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہمیں تیونسی عدالت پر اعتماد ہے کہ وہ کیس میں انصاف کرے گی‘۔
سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’مقتول شہری کی لاش خصوصی طیارے کے ذریعہ وطن روانہ کردی گئی ہے‘۔

شیئر: