Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرسنگ کے شعبے میں 40 ہزار سعودیوں کی ضرورت

’وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت نرسنگ میں 37 فیصد سعودی شہری ہیں‘ (فوٹو: سبق)
نرسنگ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد ابو شایفہ نے کہا ہے کہ نرسنگ کے شعبے میں 40 ہزار سعودی نوجوان اور خواتین کی ضرورت ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اس شعبے میں بیروزگاری کا تصور نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت نرسنگ میں 37 فیصد سعودی شہری ہیں‘۔
’نرسنگ کے شعبے سے وابستہ سعودی نوجوانوں کو اچھی تنخواہ اور بہترین مراعات دی جاتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس شعبے سے منسلک ہوں کہ اس میں بیروزگاری نہیں ہے‘۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ ’مختلف ہسپتالوں اور طبی مراکز میں 80 ہزار سعودی اور ایک لاکھ 50 ہزار غیر ملکی کام کر رہے ہیں‘۔
’ہمیں فوری طور پر 40 ہزار نوجوانوں کو اس شعبے سے وابستہ کرنا ہے جبکہ ہماری یونیورسٹیوں سے سالانہ صرف 4 ہزار افراد فارغ ہوتے ہیں‘۔

شیئر: