وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات جاری ہے۔ پہلے فیز میں خوشخبری کی بات یہ تھی کہ اس میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔
اردو نیوز کے نامہ نگار فیاض خان کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت کا ٹی ٹی پی سے یقیناً رابطہ ہے اور جب کوئی واقعہ ہوتا ہے تو ان سے پوچھتے ہیں اور وہ اپنا موقف دیتے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا اس انٹرویو میں مزید کیا کہنا ہے دیکھیں اس ویڈیو میں۔