Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں تجارتی مراکز میں لوٹ مار، دو شہری گرفتار 

واردات میں استعمال ہونے والی مسروقہ کاربرآمد کرلی گئی (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے تجارتی مراکز میں لوٹ مار میں ملوث دو سعودی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ’ دونوں ملزمان واردات کے دوران مسروقہ گاڑی استعمال کررہے تھے۔ جان بوجھ کر تجارتی مراکز کے فرنٹ سے کار ٹکراتے اور فرضی جھگڑا کرکے واردات کرتے تھے‘۔ 
ریاض پولیس نے بیان میں کہا کہ ’ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی مسروقہ کاربرآمد کرلی گئی۔ دونوں شہریوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔ 

شیئر: