لندن .... ناشتے میں انڈے تو کھائے جاتے ہیں لیکن اگر اس میں ذرا سی تبدیلی لائیں تو ناشتے کا ذائقہ بہتر ہوگا اور آپ کو کھانے میں پروٹین بھی ملے گی اور یہ غذائیت سے بھرپور ہے۔۔ اسکے لئے آپ کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ پالک کے پتے کاٹ کر ساتھ ملا لیں اور پھر تلنے کے بعد اسے نوش کریں۔ زیادہ مقدار میں بنانا چاہیں تو اس کے لئے آپ کو 2کپ پالک کے کٹے ہوئے پتے اور 6انڈے لینا پڑیں گے ۔ اس میں آپ چائے کا ایک چمچہ پیاز کا پاﺅڈر اور حسب ذائقہ نمک کا استعمال کریں اور کالی مرچ و چائے کے دو چمچ تیل کا استعمال کریں۔ ان سب چیزوں کو ایک بڑے باﺅل میں خوب پھنٹیں اور پھر ایک پھیلے ہوئے توے پر ہلکی آنچ پر آملیٹ بنالیں۔ یہ آملیٹ اب تک کھائے جانے والے آملیٹ سے کہیں زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔