Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات 86 ارب ریال تک پہنچ گئیں

 برآمدات میں چین تمام ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی غیر تیل برآمدات میں رواں ماہ کی دوسری سہ ماہی میں 31 فیصد اضافہ ہوا  ہےجو کہ سال 2022کی پہلی سہ ماہی سے 7.6 ارب ریال یا 9.7 فیصد زائد ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 65.8 بلین ریال سے بڑھ کر برآمدات کا حجم 86.2 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے۔

غیر تیل برآمدات ری ایکسپورٹ جون میں 26.8 فیصد بڑھی ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

دوسری سہ ماہی میں مملکت کی تجارتی اشیاء کی درآمدات بڑھ کر 171 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں، پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ سال بہ سال21.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی عرصہ میں مجموعی طور پر تجارتی سامان کی برآمدات 2021 کی دوسری سہ ماہی میں 232.2 ارب ریال سے بڑھ کر 429.8 ارب ریال ہوگئی ہیں جو کہ85.1 فیصد زائد ہیں۔
جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی غیر تیل کی برآمدات کیمیکل اور اس سے منسلک صنعتوں سے چلتی ہے جو کہ دوسری سہ ماہی میں غیر تیل کے تجارتی سامان کی برآمدات کا 35.3 فیصد ہے۔

برآمدات میں دس فیصد حصے کے ساتھ جاپان اور انڈیا دوسرے نمبر ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سب سے زیادہ درآمد شدہ سامان مشینری اور مکینیکل آلات کے ساتھ الیکٹریکل آلات اور پرزہ جات تھے جو کل تجارتی سامان کی درآمدات کا 18.9 فیصد ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جون کے اعداد وشمار پر نظر ڈالیں تو غیر تیل برآمدات بشمول ری ایکسپورٹ جون 2022 میں 26.8 فیصد بڑھی ہیں جو کہ گذشتہ سال اسی عرصہ میں 23.7 ارب ریال سے 30.1 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر غیر تیل کی برآمدات میں مئی 2022 سے 1.9 بلین ریال  کا اضافہ دیکھا گیا، جس میں ری ایکسپورٹ میں 1.3 بلین ریال اور غیر تیل کی برآمدات میں642 ملین ریال کا اضافہ ہوا ہے۔

زیادہ درآمد شدہ سامان الیکٹریکل آلات اور پرزہ جات تھے۔ فوٹو عرب نیوز

رپورٹ کے مطابق تیل کی برآمدات میں 94.1 فیصد اضافے کی وجہ سے مجموعی برآمدات جون میں75.2 فیصد بڑھی ہیں جو کہ 84.3 ارب ریال سے147.7 ارب ریال تک پہنچ گئی ہیں۔
تجارتی شراکت داروں کے حوالے سے سعودی عرب کی برآمدات کے حوالے سے14.1 فیصد حجم کے ساتھ  چین تمام ممالک کی فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے۔ مملکت کی برآمدات کے دس  فیصد حصے کے ساتھ جاپان اور انڈیا دوسرے نمبر ہیں۔
 

شیئر: