Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل آئی ڈیز کی تعداد 26 ملین سے تجاوز

صارفین نے ابشر پلیٹ فارم سے 350 سے زیادہ سہولتیں حاصل کیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ ابشر پلیٹ فارم پر ڈیجیٹل آئی ڈیز کی تعداد 26 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ صارفین نے ابشر پلیٹ فارم سے 350 سے زیادہ سہولتیں حاصل کی ہیں‘۔
اخبار 24 کے مطابق’ ڈیجیٹل آئی ڈیز سے صارفین کے لیے مشترکہ قومی سسٹم کے ذریعے نیشنل پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہورہی ہے‘۔
وزارت داخلہ کی کوشش ہے کہ سعودی عرب میں ڈیجیٹل تبدیلی کاعمل وسیع کیا جائے۔ سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوسکیں۔ ای گورنمنٹ کے گراف میں سعودی عرب پہلی پانچ پوزیشنوں تک رسائی حاصل کرلے۔ 
’ابشر‘ پلیٹ فارم ای گورنمنٹ کے فروغ اور مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں موثر کردارادا کررہا ہے۔ سرکاری کام بہتر شکل میں معیاری انداز سے انجام دیے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ابشر نے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 11.6 ملین سے زیادہ ای آپریشن کے ذریعے ریکارڈ نمبرحاصل کیے ہیں۔ 64 ہزار صارفین نے روزانہ کی بنیاد پر ای سروس حاصل کی۔انہیں وزارت داخلہ کے کسی محکمے کے دفتر جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

شیئر: