Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض فالکن نمائش میں سعودی ولی عہد کی پینٹنگ توجہ کا مرکز

پینٹنگ پر کڑھائی کا کام 24 قیراط سونے سے کیا گیا ہے۔  (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہین کی ایک خصوصی پینٹنگ ریاض میں منعقدہ  فالکن نمائش میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ اس پینٹنگ پر کڑھائی کا کام 24 قیراط سونے سے کیا گیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق 10 روزہ نمائش دارالحکومت ریاض  کے شمال میں واقع سعودی فالکن کلب میں ہو رہی ہے۔  
وزیٹرز کا کہنا ہے کہ پینٹنگ میں سعودی ولی عہد کی نگاہ اس مستقبل کی طرف اٹھی ہوئی ہے جس کا وہ ہمیں خواب دکھا رہے ہیں۔ اسی طرح شاہین کی تیز نظر شہزادہ محمد بن سلمان کے اہداف کے حصول کا عندیہ دے رہی ہے۔ 
پینٹنگ اس جملے سے مزین کی گئی ہے کہ ’آپ ہی ہماری نظر میں شاہین ہیں اور آپ ہی سونا ہیں‘ اس جملے کے ذریعے شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے سعودی نوجوانوں کے جذبات  کا اظہار کیا گیا ہے۔ 
سعودی فن کار عبدالعزیز اللھیم کا کہنا ہے کہ ’اس شاہکار کی تیاری پر فخر ہے۔  یہ مشترکہ کاوش ہے۔ اس میں سعودی فوٹو گرافر علی الشدوی کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے دورہ تبوک کے موقع پر ولی عہد کی یادگار تصویر بنائی تھی۔ اس میں ایک اور سعودی فوٹو گرافر برغش البرغش کا بھی حصہ  ہے۔ جنہوں نے عرب فالکن کی تصویر خاص زاویے سے بنائی پھر اس منفرد منظر کو اجاگر کرنے کے لیے پینٹنگ کے ہنر کا مظاہرہ کیا۔‘
عبدالعزیز اللھیم کا کہنا ہے کہ ’اس تخلیقی عمل کو تین میٹر لمبے اور ڈیڑھ میٹر چوڑی لوح پر پرنٹ کیا گیا۔ اس میں کینوس پیپر استعمال کیا گیا جس کے بعد RB-TFP ٹیکنالوجی کی پرنٹنگ کے لیے استعمال کی گئی۔ اس آرٹ ورک کو ایسی لکڑی پر چسپاں کیا گیا جو 24 قیراط سونے سے مزین تھی۔ یہ پورا کام گیارہ روز میں انجام دیا گیا۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: