Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مملکت میں 4 فیصد خواتین تمباکو نوشی میں مبتلا ہیں‘ 

یہ اعداد وشمار 2019 کے دوران سامنے آئے تھے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں تمباکو امور کے ماہر ڈاکٹر محمد قاری نے نے کہا کہ ’سعودی عرب میں 19.8 فیصد مرد اور 4 فیصد خواتین تمباکو نوشی میں مبتلا ہیں‘۔ 
 انہوں نے کہا کہ’ یہ اعداد وشمار 2019 کے دوران کیے جانے والے سروے میں سامنے آئے تھے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد قاری نے کہا کہ’ مملکت میں سگریٹ نوش خواتین کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلے میں اوسط درجے کی ہے۔ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین کی شرح بہت زیادہ ہے‘۔
ڈاکٹر محمد قاری نے مشورہ دیا کہ’ سگریٹ نوشی مضر صحت ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس سے چھٹکارا حاصل کرلیا جائے۔ وزارت صحت کے ماتحت کئی ایسے سینٹر کام کررہے ہیں جو سگریٹ نوشی ترک کرنے کے خواہشمند افراد کی مدد کرتے ہیں‘۔ 

شیئر: