Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین کی مدینہ آمد، پاکستانی دوسرے نمبر پر

29 اگست تک ایک لاکھ 109 زائرین مدینہ منورہ پہنچے تھے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں 30 جولائی سے اسلامی سال کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 29 اگست تک ایک لاکھ 109 زائرین مدینہ منورہ پہنچے تھے جن میں پانچ ہزار 452 اتوار کو مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ 30 جولائی سے اب تک دو لاکھ 68 ہزار 529 عمرہ زائرین فضائی جبکہ 29 ہزار 689 زمینی راستے سے مملکت پہنچے ہیں۔

انڈیا سے اب تک 54 ہزار287عمرہ زائرین پہنچے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

ان میں انڈونیشیا کے عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ  ایک لاکھ 27 ہزار789 ہے جبکہ دوسرے نمبر پرپاکستان کے عمرہ زائرین کی تعداد 90 ہزار253 رہی ہے۔
انڈیا سے 54 ہزار287، عراق سے 36 ہزار457، یمن سے 22 ہزار 224 اور اردن سے 12 ہزار 959 عمرہ زائرین پہنچے ہیں۔
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی عمرہ زائرین اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والوں کی خدمات میں بہتری کےلیے بھرپور کام کر رہی ہے۔

شیئر: