Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الدرعیہ کمیونٹی کی سپورٹ کے لیے سعودی کھجور فارمرز مارکیٹ

مارکیٹ فارمرز کو محفوظ ماحول میں کاروبار کرنے کی اجازت دیتی ہے(فوٹو ٹوئٹر الدرعیہ)
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے الدرعیہ میونسپلٹی کے ساتھ مل کر رواں ماہ شروع ہونے والی دوسری کھجور فارمرز مارکیٹ کے انعقاد میں حصہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تقریب کا مقصد مقامی فارمرز کی کھجوریں صارفین اورریٹیل خریداروں کو براہ راست فروخت کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
یہ مارکیٹ فارمرز کو محفوظ ماحول میں آسانی سے کاروبار کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
الدرعیہ گیٹ کھجورفارمرز مارکیٹ، الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیونٹی کی سپورٹ کرنے، فارمرز اور مقامی کاروبار کی مدد کرنے اور الدرعیہ کی کھجور اور اس سے متعلق مصنوعات کو فروغ دینے میں ایک فعال کردار ادا کرتی ہے۔
اپنے کمیونٹی کے شعبے کے ذریعے، اس تقریب کے انعقاد میں الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا تعاون ان متعدد کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی کوششوں میں سے ایک ہے جس میں وہ مقامی کمیونٹی کی خدمت کے لیے سال بھر میں مصروف رہتی ہے۔
اس انیشیٹو کا مقصد مقامی زرعی سرگرمیوں کو سپورٹ کرنا، فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا، کسانوں کی آمدنی کو بڑھانا اور مقامی کمیونٹی میں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔یہ الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زرعی شعبے کے لیے سپورٹ کی عکاسی کرتا ہے۔
الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مقصد الدرعیہ کے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا، معیشت کو فروغ دینے والے الدرعیہ پراجیکٹ سے مکمل فائدہ اٹھانا اور الدرعیہ کو ایک اہم ثقافتی اور سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے میں مدد کرنا ہے۔

شیئر: