Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کا دورہ پاکستان: بین سٹوکس، کرس جورڈن اور جونی بیئرسٹو نہیں آئیں گے

جونی بیئرسٹو انگلش ٹیم کے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کے دورے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
ستمبر میں شیڈول پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان سات  ٹی 20 میچز کی سیریز کے لیے انگلینڈ نے 19 کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر جبکہ نائب کپتان معین علی ہوں گے۔
جمعے کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگلینڈ کی جانب سے پاکستان ٹور کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی 20 میچز کی سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔
سیریز کے پہلے چار میچ کراچی جبکہ بقیہ تین میچ لاہور میں کھیلیں گے۔
انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کی سیریز کے ابتدائی میچز میں انجری کے باعث شرکت مشکوک ہے، ان کی جگہ معین علی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے بین سٹوکس، لیام لیونگسٹون، کرس جورڈن اور جونی بیئرسٹو کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
انگلینڈ ٹیم کا سکواڈ: جوس بٹلر (کپتان)، معین علی (نائب کپتان)، ہیری بروک، جورڈن کوکس، سیم کرن، لیام ڈاسن، بین ڈاکٹ، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، وِل جیکس، ڈیوڈ مالان، عادل رشید، فِل سالٹ، اولی سٹون، رِیس ٹوپلی، ڈیوڈ وِلی، کرس ووکس، لیوک وُڈ، مارک وُڈ۔
دوسری جانب انگلیںڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھی اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے انگلینڈ کے سکواڈ میں کرس جورڈن، جونی بیئرسٹو، بین سٹوکس اور لیام لیونگسٹون شامل ہیں۔

 

شیئر: