Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا گورباچوف کے انتقال پر روسی صدر سے اظہار تعزیت

صدر پوتن، گورباچوف کے اہل خانہ اور روسی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعے کو سابق سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کے انتقال پر روس کے صدر ولا دیمیر پوتن کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق روسی صدر کے نام بھیجے گئے پیغام میں’ صدر پوتن، گورباچوف کے اہل خانہ اور روس کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے‘۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی روس کے صدر کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔
ماسکو  کےسینٹرل کلینک ہسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ میخائل گورباچوف طویل علالت کے بعد چل بسے تاہم اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔
روس کے صدارتی دفتر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کو بتایا کہ صدر پوتن نے ’گہرے دکھ‘ کا اظہار کیا ہے اور ’وہ ان کے اہلخانہ اور دوستوں کو تعزیت کا ٹیلیگرام بھیجیں گے۔‘
میخائل گورباچوف نے ایک ٹوٹتی ہوئی فیڈریشن کو بچانے کے لیے غیر معمولی اصلاحات کیں اور ایک ہاری ہوئی جنگ لڑی۔ 
گورباچوف  سابق سوویت یونین کے آخری صدر تھے۔ انہوں نے سرد جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں میں کمی کا معاہدہ کیا اور مغربی طاقتوں کے ساتھ شراکت داری شروع کی۔

شیئر: