Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں موبائل چرا کر کم قیمت پر فروخت کرنے والے دو ایشیائی باشندوں کو سزا

سزا کی مدت پوری ہونے پر انہیں ملک بدر کردیاجائے گا۔(فائل فوٹو امارات الیوم)
دبئی کی کرمنل کورٹ نے دکاندار کو جھانسہ دے کر8 موبائل چرا کرانہیں کم قیمت پرفروخت کرنے والے دوایشیائی باشندوں کو قید اور ملک بدری کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کی تحقیقات کے مطابق دبئی کے علاقے نایف کی موبائل مارکیٹ کی ایک دکان میں دوایشیائی خود کو موبائل کا خریدار ظاہرکرتے ہوئے داخل ہوئے۔ 
ملزمان نے دکاندار کو متعدد موبائل دکھانے کا کہا اور قیمت کم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ دکاندار نے قیمت کم نہ کی جس پرایک شخص نے دکاندار کی توجہ ہٹانے کے لیے اسے دوسرے موبائل دکھانے کا کہا اوراسے باتوں میں الجھا لیا۔ 
اسی دوران دوسرے شخص نے دکھائے جانے والے متعدد موبائلز میں سے 8 چھپا لیے بعدازاں دونوں فرضی کاہگ دکان سے یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ قیمت مناسب نہیں۔ 
دکاندار کو جب تک اس بات کا پتا لگتا کہ اس کی دکان سے موبائل غائب ہوچکے ہیں دونوں مارکیٹ میں غائب ہوچکے تھے۔ دکاندار نے فوری طورپرپولیس کو مطلع کیا۔ 
پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لیے دکان کے سی سی کیمروں کی مدد سے ان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ 
پراسیکیوشن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ملزمان نے انتہائی کم قیمت پرنئے اور برانڈڈ موبائل اسی مارکیٹ میں فروخت کردیئے تھے۔ 
جرم ثابت ہونے پرعدالت نے دونوں مجرموں کو 3 ، 3 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا یا ۔ سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کردیاجائے گا۔ 

شیئر: