Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کرے گا

سعودی فلم کمیشن فلم انڈسٹری اور اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرے گا۔(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کا فلم کمیشن 79 ویں وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں حصہ لے رہا ہے جو اٹلی میں 31 اگست کو شروع ہوا اور 10 ستمبر تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق لا بینالے ڈی ویزینا کے زیر اہتمام یہ دنیا کا سب سے قدیم فلم فیسٹیول ہے اور ہر سال ایسے پروگراموں کے ذریعے ایک بڑی تعداد میں سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے جس میں سکریننگ اور پینل ڈسکشنز شامل ہیں۔
اس فیسٹول میں شرکت کے ذریعے،فلم کمیشن کا مقصد بین الاقوامی فورمز میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانا اور دنیا بھر کے فلم سازوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانا ہے۔
یہ بین الاقوامی فلم پروڈکشنز کو مملکت کی جانب راغب کرنے کے لیے اپنے ترغیبی پروگرام کو بھی فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
سعودی عرب کا فلم کمیشن بین الاقوامی فلم سازوں کےلیے فیسٹیول میں ورکشاپس کا انعقاد کرے گا۔
سعودی عرب کا فلم کمیشن مملکت میں فلم انڈسٹری اور اس کی کامیابیوں کو اجاگر کرے گا۔
کمیشن بڑے فلم پلیٹ فارمز میں اپنی موجودگی کو بڑھا کر اور بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے ترقی اور نمو کے مواقع تلاش کر کے سعودی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کی بھی خواہش رکھتا ہے۔
لا بینالے ڈی ویزینا کی ویب سائٹ کے مطابق ’ فیسٹیول کا مقصد آزادی اور مکالمے کے جذبے کے ساتھ بین الاقوامی سینمیا کو آرٹ، تفریح اور ایک صنعت کے طور پر اس کی تمام اقسام میں بیداری اور فروغ دینا ہے۔
یہ فیسٹیول سینیما کی تاریخ کی بہتر تفہیم کی طرف ایک شراکت کے طور پر اہم شخصیات کو سابقہ کارناموں اور خراج تحسین کا بھی اہتمام کرتا ہے۔
اس سال کی لائن اپ کے حصے کے طور پر مشرق وسطی سے متعدد فلموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیئر: